پشاور اور نوشہرہ میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

Nowshera

Nowshera

پشاور (جیوڈیسک) باچا خان ایئرپورٹ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد خیبر پختونخوا پولیس نے مختلف شہروں میں جاری سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

پشاور کے علاقے اچینی اور سربند میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران 69 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 6 ایس ایم جیز، 11 پستول،3 رائفلز اور 1 کلاشنکوف برآمد کرلیا گیا ہے۔

نوشہرہ میں بھی پولیس نے پی اے ایف اکیڈمی رسال پور کے قریبی علاقوں گنڈھیری، مشین کورونہ اور خیشگی مہاجر کیمپ میں گھر گھر تلاشی لے کر متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔