چمن (حافظ محمدصدیق مدنی) جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے رہنماء حافظ محمدصدیق مدنی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ نیکیوں و عبادات اور اصلاح اعمال کے علاوہ ہمدردیاں بانٹنے کی سیزن ہیں ۔ لیکن افسوس کیساتھ کہنا پڑرہے ہیں کہ تاجربرادری اور دوکانداروں نے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آنے سے قبل اشیائے کے ذخیرہ اندوزی اور ان کے قیمتیں اور دام بڑھادئیے جس کی وجہ سے اشیائے خورد ونوش کے علاوہ عید سامان کے قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں اور رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آنے سے قبل مہنگائی کا طوفان امڈ آیا۔
اشیائے خورد ونوش کے قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ سے غریب عوام کی قوت خرید سے باہر ہوئے ہیں۔ حافظ محمدصدیق مدنی نے مزیدکہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ نیکیوں اور عبادات کے اہم سیزن ہیں جس میں اجروثواب بھی کہیں گنا بڑھ جاتا ہے۔ تجارت کو شفاف طریقے سے کرکے رزق حلال کا حصول بھی ایک بڑی عبادت ہیں۔
حافظ محمدصدیق مدنی نے تاجر اور دوکانداران طبقوں سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ میں اشیائے خورد ونوش کے قیمتوں میںکمی کریں اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں۔اشیائے میں ملاوٹ سے اپنا رزق حرام نہ کریں۔
انہوںنے مزیدکہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ نیکیوں اور عبادات کے اہم سیزن میں اہل ثروت اور تاجر برادری غریبوں، مساکین ، اقرباء کے علاوہ مجاہدین اور بالخصوص دینی مدارس حلقوں سے مالی تعاون کریں یہ مقدس مہینہ ہمیں ہمدردی اور رواداری کا درس دیتا ہے۔
حافظ محمدصدیق مدنی نے ضلعی انتظامیہ سے پرزور اپیل کی کہ وہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹی تشکیل کرکے اشیائے کے نرخنامہ جاری کرکے ان کے نفاذ کیلئے ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی بڑھانے والوں کیخلاف کاروائی کیلئے بھی مثبت اور ذمہ دارانہ اقدامات اٹھائیں جائیں۔