غیر ملکی پروازوں کو دن کے اوقات میں پشاور ائیرپورٹ پر اترنے کی اجازت

Flights

Flights

پشاور (جیوڈیسک) سول ایوی ایشن حکام نے باچا خان ایئر پورٹ پر غیر ملکی پروازوں کو دن کے وقت اترنے کی اجازت دیدی ، پشاور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران تین سو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پشاور ائیر پورٹ پر جہاز پر حملے کے بعد سول ایوی ایشن حکام نے غیرملکی پروازوں کو باچا خان ایئرپورٹ پر دن کے اوقات میں اترنے کی اجازت دے دی تاہم امارات اور اتحاد ایئر لائنز نے حکام سے فلائٹ آپریشن پانچ روز کے لیے معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔

دوسری جانب حملے کے ملزموں کی تلاش جاری ہے۔ بندوبستی میں علاقوں گزشتہ رات پولیس سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اس دوران تین سو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس کو بندوبستی علاقوں سے کوائف اکٹھے کرنے کے لیے گھر گھر سروے کا حکم دیا ہے۔ ان علاقوں کے مکینوں کے انگلیوں کے نشانات بھی لئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں کیلئے تعمیری کام سے قبل اجازت لینا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔