لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کی جانب سے ضمانت کی اپیل مسترد کیے جانے کے بعد وکلاء کے گروہ نے ایف آئے اے کی حراست سے ایک ملزم کو فرار کروا دیا۔
بدھ کو چند وکلاء نے ضمانت کی اپیل مسترد ہونے کے بعد ایف آئی اے افسران کی جانب سے ملزم رفیق کو گرفتار کیے جانے پر مزاحمت کی اور ایک ڈھال کی صورت میں اسے موقع سے فرار ہونے میں مدد دی۔ رائس مِل کے ملازم رفیق پر الزام تھا کہ اس نے اپنے مالک کے بینک اکاؤنٹ سے تقریباً تیس لاکھ روپے کے چیک چرائے تھے۔
مِل کے مالک نے ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کروایا تھا۔ رفیق نے بھی اپنے مالک کے خلاف جوابی مقدمہ دائر کیا اور بعد میں دونوں نے ضمانت کی درخواستیں جمع کروا دیں۔ جسٹس منظور احمد ملک نے مِل مالک کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم رفیق کی درخواست مسترد کردی تھی۔