ٹورنٹو (جیوڈیسک) اِدھر ڈوبے اُدھر نکلے جیسے کر تب کرتی ڈولفنز تو آ پ نے دیکھی ہی ہو نگی لیکن اب جیٹ پیک فلائی بورڈ کے ذریعے انسان بھی ایسا کر سکتے ہیں۔
کیونکہ پانی کی لہروں کو تسخیر کرتے ہوئے اُن پر اپنے انداز میں حکمرانی کرنا ہمیشہ سے مہم جو افراد کا مشغلہ رہا ہے۔مہم جو منچلوں کی اسی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے کینیڈا کے شہرٹورنٹو میں پہلی فلائی بورڈ ورلڈ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔
اپنی نوعیت کی اس دلچسپ چمپئن شپ کیلئے مہم جو منچلوں کو جیٹ پیک فلائی بورڈز کے ذریعے پانی کی لہروں سے بلند ہوتے ہوئے قلابازیاں لگانے کیساتھ ساتھ منفرد جمناسٹک کرتب دکھانے تھے۔
جبکہ ججز کو متاثر کرنے کیلئے اُنکے پاس صرف ساڑھے تین منٹ کا وقت تھا۔ واٹر ہوز کی مدد سے پانی کا مطلوبہ پریشر برقرار رکھتے ہوئے فلائی بورڈز نے پانی کے اندر ڈبکی لگانے سے 35 فٹ بلند تک اُٹھنے کے علاوہ ایسے حیرت انگیز کرتب پیش کیے کہ دیکھنے والے حیرت سے دنگ نظر آئے۔