کیوری ٹیبا (جیوڈیسک) سپین کے فٹ بالر ڈیوڈ ویلا کو ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران جب واپس بلایا گیا تو ان کی آنکھیں نم تھیں۔ البتہ ساتھی کھلاڑیوں نے 32 سالہ سپر سٹار کی ہمت افزائی کی اور گرمجوشی سے الوداع کیا۔
ویلا نے اپنے آخری میچ میں گیند کو جال میں پہنچا کر گولز کی تعداد 59 کر دی۔ انہوں نے 97 میچز میں حصہ لیا۔
ڈیوڈ ویلا نے میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں 55 برس کی عمر تک کھیلنا چاہتا تھا لیکن یہ ممکن نہیں ہے۔ میں نے ہمیشہ سپین کی نمائندگی میں فخر محسوس کیا۔
اس کی کامیابی کیلئے خواب دیکھے جو پورے بھی ہوئے۔ ڈیو ویلا نے ہسپانوی کلب ایتھلیٹکو میڈرڈ کو بھی خیر باد کہہ دیا ہے اور امریکی میجر لیگ سوکر سے منسلک ہو گئے ہیں۔ وہ نیویارک منتقل ہو رہے ہیں جہاں نیویارک سٹی کی نمائندگی کریں گے۔