ٹیکسٹائل برآمدات ساڑھے بارہ ارب ڈالر پر پہنچ گئیں

Textiles

Textiles

کراچی (جیوڈیسک) رواں مالی سال ٹیکسٹائل برآمدات ساڑھے بارہ ارب ڈالر پر پہنچ گئیں، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں چھ فیصد اضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مئی تک ٹیکسٹائل برآمدات بارہ ارب پچاس کروڑ ڈالر پر پہنچ گئیں، پچھلے مالی سال اِسی عرصے میں ٹیکسٹائل برآمدات گیارہ ارب اٹہتر کروڑ تھی۔