طالبان غیر ملکی مفادات کی خاطر افغان شہریو ں کا قتل عام بند کر دیں، کرزئی

Hamid Karzai

Hamid Karzai

کابل (جیوڈیسک) افغان صدر حامد کرزئی نے ایک بار پھر طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ملکی مفادات کی خاطر خواتین اور بچوں سمیت افغان عوام کا قتل عام بند کر دیں۔

بدھ کو صوبہ ہلمند میں دشمن کی کارروائیوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع نے جنرل جان کیمبل کو افغانستان میں امریکی قیادت میں تعینات بین لااقوامی فوج کا نیا کمانڈر مقرر کر دیا۔