پولیس نے فرزانہ کو سیکیورٹی فراہم کیوں نہیں کی: چیف جسٹس

Tassaduq Hussain Jilani

Tassaduq Hussain Jilani

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے فرزانہ قتل کیس میں استفسار کیا کہ پولیس نے فرزانہ کو سیکیورٹی فراہم کیوں نہیں کی۔

کیا پولیس کو عدالت کی جانب سے نوٹس نہیں ملا تھا کہ فرزانہ کو سیکیورٹی دینی ہے ۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فرزانہ قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے استفسار کیا کہ پولیس نے فرزانہ کو سیکیورٹی فراہم کیوں نہ کی۔ سعید والا لاہور کے ڈی ایس پی نے بتایا کہ پولیس کو نوٹس ملا نہ ہی کوئی سیکورٹی لینے آیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے استفسار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ میں فرزانہ قتل کیس کی سماعت کب ہے ؟ ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ میں سماعت 10 جولائی کو ہے۔

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ریمارکس دئے کہ اس کیس کو لاہور ہائی کورٹ کی سماعت کے بعد سنیں گے۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی۔