ڈاکوئوں نے راہ گیروں کو نہ رکنے پر فائرنگ کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا

People Injured

People Injured

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ڈاکوئوں نے راہ گیروں کو نہ رکنے پر فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی کر دیا، نقدی و موبائل فون چھین کر زخمیوں کو بھاندھ کر فصلوں میں پھینک دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق محمد رضوان، صابر علی اور محمد سلیم وڈانہ سے اپنے گھر واڑہ دلیپ سنگھ کی طرف جا رہے تھے کہرات دس بجے چوک واڑہ دلیپ سنگھ کے قریب تین نا معلوم مسلحہ ڈاکوئوں نے رکنے کا اشارہ کیا اور نہ رکنے پر پمپ ایکشن سے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور زخمیوں سے نقدی وموبائل فون چھیننے کے بعد زخمیوں کو بھاندھ کر فصلوں میں پھینک دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔