سعودی عرب میں جمعہ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا

Saudi Arabia

Saudi Arabia

مکہ مکرمہ (جیوڈیسک) سعودی عرب میں جمعہ کی شام چاند نظر آنے کا امکان نہیں، پہلا روزہ اتوار کو ہو گا۔ سعودی گزٹ کے مطابق عرب یونین برائے فلکیات کے رکن خالد الزاق نے بتایا ہے کہ جمعہ کو غروب آفتاب سے پہلے چاند آسمان سے مکمل طور پر غائب ہوجائے گا چنانچہ مصر اور سوڈان وغیرہ میں بھی چاند نظر نہیں آئے گا۔

روس اور جرمنی میں روزہ 20 گھنٹے، ترکی میں 17 گھنٹے، پاکستان، بھارت، چین اور عرب ممالک میں15 سے 16 گھنٹے کا ہو گا۔ سعودی عرب میں نجی شعبے کے ملازمین رمضان المبارک کے دوران صرف 6 گھنٹے کام کریں گے۔