سابقہ جزل پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنا وقت کی ضرورت ہے، فرخ علی شاکر

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سابقہ جزل پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنا وقت کی ضرورت ہے، ملک و قوم کی خدمت کرنے والے سابقہ جزل و سابقہ صدرپرویز مشرف اپنی والدہ کی تیمارداری کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ، پرویز مشرف سابقہ جزل رہ چکے ہیں اور وہ ایک بہادر انسان ہیں وہ حالات کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں وہ والدہ کی تیمارداری کے بعد مقدمات کا سامنا ضرور کریں گے، سابقہ جزل کبھی بھی غدار نہیں ہو سکتا ان پر قائم مقدمات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکن فرخ علی شاکر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج نے دہشت گردی کے خلاف فوجی آپریشن سے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔ دہشتگردوں نے مذاکرات کی آڑ میں نہ صرف فوجی جوانوں کو شہید کیا بلکہ اپنے کئی ناجائز مطالبات بھی منوائے مگر اب وقت آگیا ہے کہ دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ دہشت گردی کے خلاف شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں پوری قوم ضرب عضب کی کامیابی کے لئے دعا گو ہے۔وطن کو بچانے کے لئے دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کرنا ہوگا، دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی سلامتی کیلئے ہر محب الوطن پاکستانی فوج کے ساتھ ہے، قوم کا بچہ بچہ وطن کی سلامتی کیلئے دعا گوہے۔