ایرانی پارلیمنٹ میں “نیکی کا حکم دینے، برائی سے روکنے ” کا بل منظور

Iranian Parliament

Iranian Parliament

تہران (جیوڈیسک) ایران کی مجلس شوری (پارلیمنٹ) نے نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کا بل منظور کرتے ہوئے اسے فرد اور معاشرے کے بعد ریاست کی بھی ذمہ داری قرار دیدیا۔

پارلیمنٹ کے اجلاس میں 209 ارکان موجود تھے جن میں سے 142 نے “امر بالمعروف ونہی عن المنکر” بل کی حمایت میں ووٹ ڈالا۔ قبل ازیں پارلیمنٹ کے 195 ارکان نے صدر حسن روحانی کو ایک انتباہی مکتوب ارسال کیا تھا جس میں ان سے ملک میں تیزی سے پھیلتی بے پردگی اور حجاب سے متعلق خواتین کی بے اعتنائی پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا گیا تھا۔