لاہور (جیوڈیسک) جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ہم وزیرستان کے متاثرین کی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ہمارے لوگوں کو دہشتگردی قرار دینا افسوسناک ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ امریکا کی پابندیا ہمارے لئے کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔ امریکا ہمیشہ بھارت کی ڈکٹیشن پر فیصلے کرتا ہے۔
اگر امریکا کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کرے۔ ہم ہر جگہ اپنا موقف پیش کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن بے بنیاد الزامات کا سلسلہ بند کیا جائے۔ امریکا کو اپنے رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا یہی چاہتا تھا کہ پاکستان میں آپریشن ہو۔ آپریشن کی صورت میں امریکا پاکستان میں تباہی دیکھنا چاہتا تھا جو نہیں ہو سکا۔