شمالی وزیرستان: جیٹ طیاروں کی بمباری،5 دہشت گرد ہلاک

North Waziristan

North Waziristan

میرانشاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے آپریشن ضرب عضب میرانشاہ کے مضافات میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کارروائی میں دہشت گردوں کے 6 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔

دہشت گردوں کے خلاف فورسز کی کارروائی میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔