سانحہ ماڈل ٹائون، طاہر القادری نے 29 جون کو اے پی سی طلب کر لی

Tahir-ul-Qadri

Tahir-ul-Qadri

لاہور (جیوڈیسک) منہاج القران سیکرٹریٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنمائوں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہیٰ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر 29 جون آل پارٹیز کانفرنس طلب کی ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں سانحہ ماڈل ٹائون واقعے پر غور کیا جائے گا۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے ملاقات میں کسی گرینڈ الائنس کی تشکیل پر بات نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کبھی گرینڈ الائنس بنانے کا اشارہ دیا ہے۔ آج کی ملاقات میں بھی سانحہ ماڈل ٹائون پر بات چیت ہوئی ہے۔ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماء بھی سانحہ ماڈال ٹائون کے بعد صرف تعزیت کیلئے آتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ظالم نظام کا خاتمہ ہونے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔

نئے نظام کیلئے پر امن طریقے سے جنگ لڑیں گے۔ ہم غریبوں کو بربریت سے پاک نظام دیں گے۔ ظالمانہ نظام کے خاتمے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔