بھکر (جیوڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے نان کسٹم پیڈ اور ٹوکن ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک دائون کا فیصلہ کر لیا۔ معلوم ہو اہے کہ جن گاڑیوں پر نیلی بتی، پریس کی نمبر پلیٹ، ٹیپ ریکارڈر وغیرہ لگے ہونگے ان کو بھی بند کر دیا جائے گا۔
یہ فیصلہ ڈی پی او شاکر حسین داوڑ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ ڈی پی او نے کہاہے کہ کریک ڈائون یکم جولائی سے شروع ہو گا اور پندرہ دن تک جاری رہے گا ۔تمام گاڑی مالکان اپنے کاغذات اور تمام ٹیکسز کی ادا ئیگی یقینی بنائیں اور دیگر قانونی تقاضے بھی پورے کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی نوبت نہ آئے۔ انہوں نے کہا قانون کا احترام ہر پاکستانی شہری کا فرض ہے۔