کراچی (جیوڈیسک) سربراہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہنا چاہیے، آئی ڈی پیز کو سندھ میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔
جلال محمود شاہ کا مزید کہنا ہے کہ سندھ میں غیر قانونی تاریک وطن کے معاملے پر غور کے لیے قوم پرست جماعتوں کا اجلاس 3 جولائی کو طلب کیا ہے، حکومت مخالف کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے، انتخابی اصلاحات کی حمایت کرتے ہیں۔