اسلام آباد میں رینجرز کو پولیس کے اختیارات سونپ دیئے گئے

Rangers

Rangers

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر رینجرز کو پولیس کے اختیارات سونپ دیئے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر رینجرز کو پولیس کے اختیارات سونپ دیئے ہیں جس کے تحت رینجرز انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 5 کے تحت کارروائی کر سکے گی جب کہ رینجرز اہلکار چھاپے مارنے اور دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بھی مجاز ہوں گے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے جس کے خلاف دہشت گردوں کی جانب ممکنہ رد عمل کے پیش نظر ملک کے تمام بڑے شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور اہم تنصیبات پر فوجی دستوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں بھی سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوجی دستوں کو تعینات کیا جا چکا ہے۔