الیکشن کمیشن نے طاہر القادری کے اثاثوں کا ریکارڈ اکھٹا کرنا شروع کر دیا

Election Commission, Tahir-ul-Qadri

Election Commission, Tahir-ul-Qadri

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کے اثاثوں کی دستاویزات کا ریکارڈ اکھٹا کرنا شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔حکام الیکشن کمیشن کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے اثاثوں کی تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کی جائیں گی۔ ‫

طاہر القادری کے اثاثوں کی تفصیلات ایک پبلک دستاویز ہے، ‬‏‬حکام کے مطابق طاہر القادری کے ‫اثاثوں کی تفصیلات ایف آئی اے کے حوالے کرنے کیلئے سمری چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کر دی گئی ہے۔

‫گزشتہ روز ایف آئی اے نے الیکشن کمیشن سے طاہر القادری اور انکی جماعت کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی تھیں اور الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی دستاویزات کا ریکارڈ اکھٹا کرنا شروع کر دیا ہے۔