دنیا میں منشیات کے استعمال میں کمی، امریکا میں اضافہ ہو گیا

Drug

Drug

نیو یارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2008 سے 2012 تک امریکا میں 12 سال یا اس زیادہ عمر والے ایسے افراد کی تعداد میں دس فیصد کا اضافہ ہوا ہے جنھوں نے چرس پینے کا اعتراف کیا۔

ایسا لگتا ہے کہ امریکا میں گانجے کی قوت میں اضافہ ہوا ہے، ہے جس کی وجہ سے یہ مزید نقصان دہ ہو گیا ہے۔دنیا کے بعض حصوں میں دیکھا گیا ہے کہ منشیات میں ذہنی انتشار پیدا کرنے والا کیمیائی مادہ ٹی ایچ سی بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے یہ زیادہ خطرناک ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ دو امریکی ریاستوں میں منشیات کے حوالے سے قانون سازی کا گانجے کے استعمال پر کوئی اثر ہوا ہے یا نہیں۔ واشنگٹن نے دسمبر 2012 اور کولاراڈ نے اسی سال جنوری میں چرس کی ملکیت کو قانونی قرار دیا تھا۔

2012 اور 2013 کے درمیان دنیا میں افیون کی کاشت میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے، بالخصوص افغانستان میں، جہاں سنہ 2013 میں 209000 ایکڑ رقبے پر افیون کاشت کی گئی۔امریکا میں اس سوچ کے باعث گانجے کا استعمال بڑھا ہے کہ اس کا استعمال کم نقصان دہ ہے، تاہم دنیا بھر میں منشیات کے استعمال میں کمی دکھائی دے رہی ہے۔