کراچی (جیوڈیسک) آئی جی پولیس سندھ اقبال محمود کا کہنا ہے کہ بہت جلد ائیرپورٹ حملے کے حوالے اچھی خبر سنائیں گے یہ بات انہوں نے جرمنی کے تعاون سے تربیت حاصل کرنے والے پولیس افسران واہلکاروں میں اسناد کی تقسیم کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔
ایک سوال کے جواب میں آئی جی پولس سندھ اقبال محمود کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ حملے میں ملوث ملزمان تک پہنچ گئے ہیں لیکن اس بارے میں مذید کچھ ابھی بتانہیں سکتے لیکن بہت جلد قوم کو اچھی خبر دیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 200 انسٹرکٹرز اور 2000 پولیس افسران کو پیشہ ورانہ تربیت دی گئی۔
تقریب میں سی سی پی او کراچی غلام قادر تھیبو، ایڈیشنل آئ جی سی آئِ ڈی طاہر نوید اور پولیس کے دیگر اعلی افسران بھی شریک تھے۔