چارسدہ: دریائے کابل میں گرنے والی وین کے 17 مسافروں کو نکال لیا گیا، بچہ لاپتہ

Charsadda

Charsadda

چارسدہ (جیوڈیسک) چارسدہ میں تیز رفتار مسافر وین دریائے کابل میں جا گری۔ حادثے کے بعد 17 مسافروں کو نکال لیا گیا، ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ چارسدہ میں حاجی زئی کے مقام پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار مسافر وین ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائے کابل میں جا گری۔

مسافر وین میں خواتین اور بچوں سمیت 18 مسافر سوار تھے، جن میں سے 17 مسافروں کو امدادی ٹیموں نے نکال لیا ہے، ایک بچہ تاحال لاپتہ ہیں۔ مسافر وین باجوڑ ایجنسی جارہی تھی۔