رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

Hilal Committee

Hilal Committee

اسلام آباد (جیوڈیسک) رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،، خیبر پختونخوا میں ایک دن پہلے چاند نظر آنے کا معاملہ ہرسال سر اٹھاتا ہے،، صوبائی حکومت وفاق کے ساتھ روزہ رکھنا چاہتی ہے لیکن علما حکومت سے ناراض ہیں۔

پشاورکی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا شکوہ ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی خیبر پختونخواکےعلماء کے فیصلوں کو نہیں مانتی اور اس لیے وہ ملک میں دو الگ الگ روزوں اور عیدین کے حوالے سے اتفاق نہ ہونے کی ذمہ دار ہے۔

مقامی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین کہتے ہیں کہ صوبے کے علماءسے مشاورت کا جو سلسلہ منقطع ہے اس کو دوبارہ شروع کیا جائے۔ اگر وفاق چاہتی ہے تو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی کارروائی کو آگے بڑھائے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر مذہبی امور کے مطابق وفاق نے ملک بھر میں ایک ہی دن سے رمضان کا آغاز ہونے کے لیے تحریر صوبائی حکومت سے تعاون مانگ لیا ہے جس کے جواب میں صوبائی حکومت نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرادی ہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کم از کم رات گیارہ بجے تک جاری رہے۔ زونل رویت ہلال اور مسجد قاسم علی خان کی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹیوں کےالگ الگ اجلاس ہفتے کی شام پشاور میں طلب کیے گئے ہیں اور لوگوں کی نظریں ایک بار پھران اجلاسوں پر لگی ہوئی ہیں کہ اب کی بار بھی یہاں سے الگ الگ روزہ رکھنے کااعلان سامنے آتا ہے یا اتفاق و اتحاد کی کوئی صورت نکلتی ہے۔