کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 6 افراد ہلاک

Firing

Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ڈاکٹر اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد مارے گئے جبکہ کواری کالونی میں مقابلہ کے دوران تحریک طالبان کا دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مارا گیا دہشتگرد 23 ایف سی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد سخی حسن چورنگی کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب بھی فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار زندگی کی بازی ہار گیا۔

کٹی پہاڑی اور کھارادار کے علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اُدھر گلبہار میں لیاقت چورنگی کے قریب نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے نجی کلینک پر فائرنگ کر دی جس سے کلینک میں موجود شرافت علی جاں بحق ہو گیا۔ اورنگی ٹاؤن نمبر 6 میں بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔