کراچی: منگھوپیر میں پولیس مقابلہ، دہشتگرد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق منگھوپیر کی کنواری کالونی میں پولیس مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا اور اس نے 23 ایف سی اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔