بھارت: نئی دہلی میں تین منزلہ عمارت گرگئی

Building

Building

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی دارالحکومت کے علاقے اندر لوک میں تین منزلہ عمارت گرگئی۔ عمارت کے ملبے سے 6افراد باہر نکال لئے گئے ہیں۔ صبح کے وقت عمارت گرنے سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔

تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ عمارت کے ملبے تلے 4 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔ امدادی ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔