میران شاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان بھر میں صبح 11 بجے سےشام 4 بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی۔ شدید گرمی اور کھلے میدان میں بسنے والے متاثرین مختلف موسمی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کی تمام تحصیلوں میں صبح گیارہ بجے سے شام چار بجے سے کرفیو میں نرمی رہے گی۔ کرفیو میں نرمی کا اعلان شمالی وزیرستان میں رہ جانےوالے افراد کی سہولت کے لئے کیاگیا ہے۔
شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرکے آنےوالوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شدید گرمی میں کیمپوں اور کھلے میدان میں رہنے کے باعث مختلف امراض میں مبتلا ہو رہی ہے۔ زیادہ تر بچوں اور خواتین میں پانی کی کمی، ہیضہ، ملیریا،اور سن اسٹروک کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
ادھر متاثرین کی آسانی کے لئے راشن کی تقسیم کے تین مختلف پوائنٹ بنادیئے گئے ہیں۔ تینوں کیمپوں سے پولیس اور سیکورٹی فورسز کی نگرانی میں آئی ڈی پیز کو راشن فراہم کیا جارہا ہے۔