ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) آج صبح سنٹرل جیل میں قیدیوں کے دو گروہوں میں ایک جھگڑا تصادم کی صورت اختیار کرگیا۔ اس تصادم کے نتیجے میں دو قیدی شدید زخمی ہو گئے۔
جیل حکام کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سنٹرل جیل میں قیدیوں کے دو گروہوں میں یہ تصادم اُس وقت ہوا جب دونوں گروپ آمنے سامنے آگئے اور انہوں نے ایک دوسرے پر حملہ کر دیا۔
تصادم کے دوران دو قیدی ہاشم اور فرحان شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں گروہوں میں ذاتی دشمنی کافی عرصے سے چلی آرہی تھی۔ جیل انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پا لیا ہے۔