آئی سی سی نے ہالینڈ اور نیپال کو انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا درجہ دے دیا

ICC

ICC

ملبرن (جیوڈیسک) آئی سی سی نے ہالینڈ اور نیپال کو انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا درجہ دے دیا۔ متنازع بالنگ ایکشن والے بالرز کی نشاندہی کیلیے ایمپائرز کو مزید بااختیار کرنے پراتفاق ملبرن میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں، نیدرلینڈ اور نیپال کو ٹی 20 انٹرنیشنل ٹیم کا درجہ دیا۔

گیا.ٹی 20 اننگز کا دورانیہ 80 منٹ سے بڑھا کر 85 منٹ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اس فیصلے کا اطلاق یکم اکتوبرسے ہوگا۔ آئی سی سی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں متنازع ایکشن والےبالرزکی موجودگی پر اظہار تشویش کیا۔

اور متنازع بالنگ ایکشن والے بالرز کی نشاندہی کیلیے ایمپائرز کو مزید بااختیار کرنے پراتفاق بھی کیا گیا۔ آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ نے کونسل کے سی ای او کے عہدے میں 2 سال توسیع کی منظوری بھی دیدی۔

اجلاس میں اکتوبر سے قبل تمام بورڈز کادو طرفہ ٹور فائنل کرنے پر اتفاق ہو اہآئی سی سی نےایگزیکٹ و کمیٹی میں چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کےانتخاب کی تصدیق کردی،5 رکنی ایگزیکٹوکمیٹی کی صدارت آسٹریلین بورڈ کےویلی ایڈورڈز کریں گے۔