جمہوریت اور قانون کو سب سے بڑا خطرہ عدم برداشت سے ہے، چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی

Tassaduq Hussain

Tassaduq Hussain

لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں برداشت کے کلچر کا فقدان ہے اور جمہوریت اور قانون کو سب سے بڑا خطرہ عدم برداشت سے ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا کہنا تھا کہ انصاف کے نظام پرعوام کا اعتماد قائم رکھنا ہوگا، یقین ہے کہ عدلیہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے مستقبل میں بھی اپنے حلف کی پاسدادی کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی آزادی صرف آئین میں تحریر الفاظ سے نہیں آ سکتی، ہمارے ملک میں برداشت کے کلچر کا فقدان ہے، آج جمہوریت اور قانون کو سب سے بڑا خطرہ عدم برداشت سے ہے، اس کے علاوہ نان اسٹیٹ ایکٹر بھی ملک میں قانون کی بالا دستی کو پامال کر رہے ہیں۔