طبی سازوسامان کی درآمد پر 5 فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد

Medical

Medical

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف بی آر کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق طب کے شعبے سے وابستہ جس سازوسامان پر پانچ فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

ان میں انجیوگرافی اور ایم آر آئی کیلئے استعمال ہونے والے انجیکشن بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امراض قلب کے علاج معالجے میں استعمال ہونے والے سامان، شوگر کے مریضوں کیلئے استعمال ہونے والی انسولین سرنج اور ڈسپوزیبل میڈیکل ڈیوائوسز بھی شامل ہیں۔

ہسپتالوں کیلئے فٹنگ کے سازوسامان، ہسپتال بیڈز، مکینکل فٹنگ، جمنیزیم کے سازوسامان، کولنگ کیبنٹ، ریفریجریٹڈ لیکویڈ باتھ پر بھی ڈیوٹی عائد کر دی گئی۔

مخلف اقسام کے درآمدی کینولاز پر بھی پانچ فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد کر دی گئی۔ ڈینٹسٹ چیئرز، میڈیکل، سرجیکل، ڈینٹل اور ویٹنری فرنیچر پر بھی ڈیوٹی عائد ہو گی۔ واضح رہے یہ سازوسامان اس سے پہلے ٹیکس مستثنی تھا۔