لاہور (جیوڈیسک) معروف لوک فنکار حامد علی بیلا کی آج تیرہویں برسی ہے۔ صوفیانہ کلام آج بھی اُن کی یاد دلاتا ہے۔
مائے نی میں کنوں آکھاں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے حامد علی بیلا کا تعلق بھارتی شہر امرتسر سے تھا۔ تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان لاہور منتقل ہو گیا۔ درویش صفت فنکار نے ریڈیو پاکستان سے فنی سفر کا آغاز کیا۔
حامد علی بیلا کا گایا ہوا عارفانہ کلام بے حد مقبول ہوا۔ حامد علی بیلا نے اپنی فنی زندگی شاہ حسین مادھو لعل کے کلام سے منسوب کر رکھی تھی۔
مادھو لعل حسین کا یہ فقیر 2001 میں جہانِ فانی سے کوچ کر گیا لیکن اس کی آواز ہر دور کے لوگوں کو اپنا گرویدہ بناتی رہے گی۔