ڈسکہ (جیوڈیسک) موضع ستراہ کے دلشاد کی بیٹی مافیہ نے چند ماہ قبل موضع حسن آباد کے لڑکے سجاد کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے والدین نے دونوں کو ملنا چھوڑ دیا تھا لیکن آج لڑکی کے والدین دونوں میاں بیوی کو منا کر صلح کرنے کے بہانے اپنے گھر لے آئے جہاں پر لڑکی کے رشتہ داروں نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی اور لڑکے کے ہاتھ رسیوں سے باندھ کر دونوں کی گردنیں ٹوکے سے کاٹ دیں۔
دونوں کی نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔ ستراہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔