پاکستان سے دہشت گردوں کا صفایا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ طیب حسین رضوی

Tayyab Hussain Rizvi

Tayyab Hussain Rizvi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان سے دہشت گردوں کا صفایا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دہشت گردی نے ہماری معیشت کو کنگال کر دیا ہے۔ اسلام صلہ رحمی اور بھائی چارے کا لازوال مذہب ہے لیکن چند نام نہاد عناصر نے مذہب کی آڑ میں دہشت گردی کو فروغ دے رکھا ہے ۔ حکومت آپریشن کے ردعمل پر خصوصی توجہ دے اور پاک افغان سرحد کو سیل کرکے آپریشن کو حتمی نتائج تک پہنچائے۔

دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے افواج پاکستان کو پوری قوم سلام پیش کرتے ہیں ۔ افواج پاکستان کی بہادری سے جلد دہشت گردی کا خاتمہ ہو گااور ملک میں خوشحالی آئے گی لیکن بیرونی طاقتوں نے اپریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کے لئے ایک ایسے شخص کو ایجنڈہ دے کر ارسال کیا جو ملک میں انتشار پیدا کرکے یورپ کے مذموم عزائم کو تقویت پہنچا سکے پوری قوم متحد اور منظم ہے۔

کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔ ان خیالات کا اظہار سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے خلاف حالیہ آپریشن کے دوران متاثرین بہن بھائیوںکی بحالی و امداد کیلئے تاجر برادری اور مخیر حضرات دل کھول کر انتظامیہ اور پاک آرمی کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں پاک آرمی متاثرین کی بحالی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اس ہراول دستہ میں عوام ا ن کے دست و بازو بنیں۔