لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو قبضے میں لے کر 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق سوات کے رہایشی سعید خان اور حضرت خان دھماکہ خیز مواد کی 40 سے زائد بوریاں لے کر لاہور آ رہے تھے کہ ناکے پر چیکنگ کے دوران وہ پکڑے گئے۔
جس پر پولیس گاڑی کو تھانے لے آئی جہاں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد کسی بڑی تخریبی کارروائی کے لئے استعمال ہو سکتا تھا۔ گاڑی پکڑے جانے کے بعد شہر کے تمام داخلی راستوں پرچیکنگ کو مزید سخت کر دیا گیا۔