سانحہ ماڈل ٹاؤن؛ عوامی تحریک کی اے پی سی آج ہوگی، پیپلزپارٹی اور اے این پی کی شرکت سے معذرت

Tahir-ul-Qadri

Tahir-ul-Qadri

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگا تاہم پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے شرکت سے معذرت کرلی۔

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر تمام جماعتوں کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تھی تاہم پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے شرکت سے معذرت کرلی جبکہ مسلم لیگ (ق) ڈاکٹر طاہرالقادری کی بلائی گئی اے پی سی میں ضرور شرکت کرے گی جبکہ تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ نے بھی شرکت کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر سے تجاوزات ہٹانے کی غرض سے پولیس اور تحریک منہاج القرآن کے درمیان جھڑپوں میں 12 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔