کراچی (جیوڈیسک) کے الیکٹرک کی جانب سے واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی بند ہونا معمول بن گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات ایک بجکر 45 منٹ پر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن اور کے تھری نظام فراہمی۔
آب کو بجلی کی فراہمی بند کردی گئی جو ڈھائی بجے رات کو بحال کی گئی اس وجہ سے فیز فور کے پمپوں کے ذریعے 2 بجکر 45 منٹ اور کے تھری نظام کے تحت چلنے والے پمپوں کے ذریعے رات 3 بجے شہر کو پانی کی فراہمی شروع کی جاسکی۔
ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے ترجمان کے مطابق شہر میں بارشیں نہ ہونے اور حب ڈیم سے پانی کی فراہمی منقطع ہونے سے پیدا قلت آب کا بحران مزید سنگین ہو گیا ہے، بجلی کی فراہمی بند ہونے اور پمپنگ نہ ہونے۔
سے کراچی کو ہفتہ کے روز ایک کروڑ 50 لاکھ گیلن پانی فراہم نہ ہوسکا، ڈیڑھ کروڑ گیلن پانی کی کمی کے باعث شہر کے زیادہ تر علاقے متاثر ہوئے ہیں اور اگر بجلی کی غیر اعلانیہ بندشں کا یہ سلسلہ نہ رکا تو خدشہ ہے کہ رمضان المبارک میں پانی کا بحران مزید سنگین صورت اختیار کرلے گا۔