ریاض (جیوڈیسک) شاہ عبداللہ سے ملاقات میں جان کیری نے عراق اور شام کے بحران پر تبادلہ خیال کیا۔ سنی جنگجووں کا گروپ شام کے بیشتر حصے پر قابض ہے۔
جب کہ حالیہ ہفتوں میں اس نے عراق کے مختلف علاقوں کا کنٹرول حاصل کیا ہے۔ جان کیری کے سعودی عرب کے اس دورے سے ایک روز قبل امریکا کے صدر براک اوباما نے امریکی کانگریس سے کہا تھا کہ وہ شام کے معتدل باغیوں کی مدد کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی منظوری دے۔
احمد جاربا سے مختصر ملاقات میں جان کیری نے کہا کہ وہ شام میں حزب مخالف کے جس معتدل گروپ کی قیادت کر رہے ہیں وہ جنگجو گروپ دولت اسلامیہ فی عراق والشام ،داعش سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ یہ خبر سعودی عرب کے لیے خوش آئند ہو گی کیوں کہ وہ شام میں باغیوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔