سکھر (جیوڈیسک) عام انتخابات 2013 میں حلقہ این اے 198 سے حصہ لینے والے آزاد امیدوار اختر عباسی کو سکھر میں قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز ریجنٹ کالونی کے علاقے میں پیش آیاجہاں نامعلوم افراد نے سکھر میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 198 سے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے والے اختر عباسی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق اختر عباسی کی ہلاکت سر میں گولی لگنے کی وجہ سے پیش آئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اخترعباسی کے اہل خانہ نے ابھی تک پولیس سے قانونی کارروائی کے لیے رابطہ نہیں کیا۔ تاہم پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔