مشرق وسطیٰ امن کے لیے خصوصی امریکی ایلچی مارٹن مستعفی

Martin

Martin

واشنگٹن (جیوڈیسک) اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کا عمل تعطل کا شکار ہونے کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ امریکی ایلچی مستعفی ہوسکتے ہیں۔

62 سالہ انڈیک اب واشنگٹن میں قائم بروکنگز انسٹی ٹیوٹ واپس آجائیں گے جہاں وہ نائب صدر اور خارجہ پالیسی کے ڈائریکٹر کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ وہ بل کلنٹن کے دور میں اسرائیل کے لیے امریکی سفیر رہنے کے علاوہ مشرق قریب کے امور کے نائب سیکرٹری کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔

انھیں گزشتہ سال جولائی میں خصوصی ایلچی مقرر کیا گیا تھا۔ انڈیک کے نائب فرینک لوئنسٹیئن عبوری طور پر خصوصی ایلچی کے فرائص سنبھالیں گے۔ اسرائیل نے حماس کے ساتھ فلسطین کے ایک معاہدے کی وجہ سے مذاکرات سے علیحدگی اختیار کر لی۔

جب کہ فلسطین اپنی مستقبل کی ریاست میں شامل کیے جانے والے علاقوں میں اسرائیل کی طرف سے تعمیرات جاری رکھنے پر برہم ہے۔ جان کیری نے ایک بیان میں انڈیک کے کام کی تعریف کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا ہے۔