لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس لاہور میں شروع ہوگئی، ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا کہ اے پی سی میں صرف سانحہ ماڈل ٹائون پر بات ہوگی۔
اے پی سی میں مسلم لیگ ق ، مسلم لیگ ہم خیال ، ایم کیو ایم ، تحریک انصاف ، عوامی مسلم لیگ ، جماعت اسلامی ، جے یو آئی ف ، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما شریک ہیں۔ واضح رہے۔
کہ پیپلز پارٹی نے اے پی سی میں شرکت سے انکار کر دیا ہے ، فرحت اللہ بابر کے مطابق پارٹی کو طاہر القادری کے ایجنڈے سے اتفاق نہیں۔ جے یو آئی س بھی آج ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کر رہی
ترجمان کے مطابق اے پی سی کا ایجنڈا مبہم اور غیر واضح ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے بھی شرکت سے معذرت کر لی ، زاہد خان کا کہنا ہے طاہر القادری جمہوریت اور آئین کو نہیں مانتے۔