ٹوبہ ٹیک سنگھ: رشتے سے انکار پر لڑکی کو زندہ جلا دیا

Toba Tek Singh

Toba Tek Singh

ٹوبہ ٹیک سنگھ (جیوڈیسک) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رشتے سے انکار پر نوجوان نے پٹرول چھڑک کر لڑکی کو زندہ جلا دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نےبھی واقعے کا نوٹس لےلیا۔ لڑکی کو آگ لگانے کا اندووہناک واقعہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گاؤں 269 گ ب میں پیش آیا، جہاں ملزم فیاض اپنے ہی گاؤں کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

گھروالوں نے انکار کیا تو ملزم نے گھر میں گھس کرپٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ اور فرار ہو گیا، مضروبہ کوڈ سڑکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیااور ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایات جاری کر دیں۔