فیصل آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کو شکست برداشت نہیں ہو رہی ہے ، انہیں اپنی باری کا انتظار کرنا چاہئے ، عید الاضحی سے پہلے شیخ رشید کی خواہشوں کی قربانی ہوگی۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا لانگ مارچ آزاد عدلیہ کے لیے تھا ۔ اقتدار کے حصول کے لیے نہیں ، عمران خان سے شکست برداشت نہیں۔
ہو رہی ، وہ اپنی باری کا انتظار کریں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عید قربان سے پہلے شیخ رشید کی خواہشوں کی قربانی ہوگی۔ عابد شیر علی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ووٹوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ عمران خان خیبر پختونخوا کے عوام کی تعلیم اور صحت پر توجہ دیں۔