پاکستان کو ملک کی بدترین جنگ کا سامنا ہے، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت ملک کی بدترین جنگ کا سامنا ہے۔

لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت پاکستان کی بد ترین جنگ کا سامنا ہے، ہمیں بخوبی سمجھ لینا چاہئے کہ اس جنگ کا خاتمہ اس مرتبہ ابھی یا کبھی نہیں پر ہوگا۔

لہٰذا ہر پاکستانی اپنی قومی ذمہ داریوں کا بھر پور طریقے سے احساس کرے اور جنگ کے نتیجے میں اپنے گھروں کو چھوڑنے والے خاندانوں کی دامے درمے سخنے مدد کریں۔

الطاف حسین نے کہا کہ وہ ٹی وی چینلزاور ریڈیو کے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قوم میں جوش پیدا کرنے والے جنگی ترانے نشر کریں۔

کیونکہ ان ترانوں کی گونج سے فوجی جوانوں کے حوصلوں میں مزید توانائی پیدا ہوتی ہے، ان نغموں کو باقاعدگی سے اس وقت تک نشر کیا جائے جب تک کہ پاک افواج مکمل طور پر دہشت گردوں اور ان کی تمام کمین گاہوں کا مکمل صفایا نہیں کر دیتیں۔