رانا فاروق احمد مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کے سینئر نائب صدر مقرر

Mian Ghulam Hussain Shahid

Mian Ghulam Hussain Shahid

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ(ن)ونگ پنجاب کے صوبائی صدرمیاں غلام حسین شاہد نے رانافاروق احمد کوان کی بحالی جمہوریت اورنظریہ پاکستان کے فروغ کیلئے گرانقدر خدمات جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور وزیراعظم میاں نواز شریف، مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صوبائی صدراوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت اور سیاسی بصیرت پر بھر پوراعتماد کے اعتراف میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کاسینئر نائب صدرنامزد کیا ہے۔

رانافاروق احمدنے اپنی نامزدگی پرمیاں غلام حسین شاہداورپارٹی قیادت کاشکریہ اداکرتے ہوئے اس عزم کااعادہ کیا کہ وہ استحکام پاکستان اورتعمیرپاکستان کیلئے نوجوانوں کومسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم پرمتحداور منظم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپنے ہردور اقتدار میں پاکستان کی سالمیت اورقومی وحدت کیلئے سخت مگردوررس فیصلے کئے، آپریشن ضرب غصب بھی ضرور کامیاب ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ(ن)ونگ پنجاب کے صوبائی صدرمیاں غلام حسین شاہد نے ایک پروقار تقریب میں رانافاروق احمدکوان کی نامزدگی کانوٹیفیکیشن دیا اوران کی کامیابی کیلئے اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا۔