لانگ مارچ عمران خان کی سیاسی خودکشی ثابت ہو گی، ارباب خضر

Arbab Khizar

Arbab Khizar

پشاور (جیوڈیسک) پا کستان مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضرحیات نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم بننے کا خواب چکنا چور ہونے پر حواس باختہ ہو چکے ہیں۔

اور اپنی ناکامیوں پرپردہ ڈالنے کے لئے خیبر پختونخوا حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں، کرتے ہوئے ارباب خضر حیات کا کہنا تھا کہ قوم جاننا چا ہتی ہے۔

کہ خیبر پختونخوا میں ایک سال میںرونے دھونےاور الزامات لگانے کے کیا تبدیلی لائے ہیں؟ ۔ارباب خضر حیات نے کہا کہ 14 اگست کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان عمران خان کی سیاسی خود کشی ہو گی۔

کیونکہ قوم جمہوریت کے دشمنوں کا اصل چہرہ جان چکی ہیں۔ ارباب خضر حیات کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔