میر علی میں بمباری سے 16 دہشتگرد ہلاک، 7 ٹھکانے تباہ

Operation

Operation

میر علی (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے میر علی کے نواحی علاقے میں بمباری کرکے 16 دہشتگرد ہلاک کر دئیے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جیٹ طیاروں کی کارروائی میں میر علی کے نواحی علاقے میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں بمباری کر کے 16 دہشتگرد ہلاک کر دئیے گئے جبکہ دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے اور گولہ بارود کا ایک ذخیرہ بھی تباہ کیا گیا۔