داعش” کا زیر قبضہ علاقوں میں اپنی عملداری قائم کرنے کا اعلان

Baghdad

Baghdad

بغداد (جیوڈیسک) عراق اور شام کی شدت پسند تنظیم داعش نے زیر قبضہ علاقوں میں اپنی عملداری قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور ابوبکر البغدادی کو سربراہ مقرر کیا ہے۔

شدت پسند تنظیم کے ترجمان نے انٹرنیٹ پر جاری بیان میں کہا کہ تنظیم کی شوریٰ نے زیر قبضہ علاقوں میں تنظیم کی عمل داری رائج کرنے اور ابوبکر البغدادی کو سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان نے بتایا کہ تنظیم کے نام میں سے عراق اور شام کا لفظ بھی نکال دیا گیا ہے۔