چین (جیوڈیسک) کے جنوب مغربی علاقے میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث تین افراد ملبے تلے دب گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے ہیونان شہر کے گاؤں میں شدید بارشوں کے سبب، مٹی کا تودہ گرنے سےچار افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔
چاروں افراد پہاڑوں پر جڑی بوٹیاں چننے آئے تھے، ان میں سے ایک شخص کو کئی گھنٹوں بعد نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تاہم تین افراد کی تلاش کے لئے پولیس اور امدادی کارکنوں کا آپریشن جاری ہے۔ لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے اہم سڑک کا تین سومیٹر تک کا راستہ بلاک ہوگیا۔